گور نر پنجاب سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور نعیم الحق کی ملاقات

لاہور۔10 مارچ(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزےر دفاع پروےز خٹک اور وزےر اعظم کے معاون خصوصی نعےم الحق نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم مےں بھارتی فوجےوں کی تصوےر اور اسلحہ کی نمائش کر کے دنےا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو بے نقاب کر دےا ہے ‘ مقبوضہ کشمےر …

لاہور۔10 مارچ(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزےر دفاع پروےز خٹک اور وزےر اعظم کے معاون خصوصی نعےم الحق نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم مےں بھارتی فوجےوں کی تصوےر اور اسلحہ کی نمائش کر کے دنےا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو بے نقاب کر دےا ہے ‘ مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی رےاستی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی تنظےموں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر حےران اور پر ےشان ہوں دنےا کو بھارتی رےاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لےنا چاہےے ‘ پوری قوم چٹان کی طر ح افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، دشمن کی ہر سازش کا بھر پور مقابلہ کےا جائےگا ۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کو گور نر ہاﺅس لاہور مےں وفاقی وزےر دفاع پروےز خٹک اور وزےر اعظم کے معاون خصوصی نعےم الحق کی گور نر پنجاب سے ہونےوالی ملاقات مےں پاک بھارت کشےدگی ‘خطے کی صورتحال سمےت سےاسی وحکومتی اور دےگر امور کے حوالے سے بات چےت کی گئی اور وفاقی وزےر دفاع پروےز خٹک نے گور نر پنجاب کو پاک بھارت کشےدگی کے خاتمے کےلئے کےے جانےوالے اقدامات کے بارے مےں آگاہ کےا ، گور نر پنجاب نے بھارت کی جارحےت کا بھر پور جواب دےنے پر پاک افواج اور پاک فضائےہ کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت سمےت کسی کو اس بات کا کوئی شک نہےں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں مےں ہے اور پاکستان اپنی سر زمےن کے اےک اےک حصے کا دفاع کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ نر ےندرمودی بھارتی انتخابات مےں کامےابی کےلئے جنگ جنون کو ہوا دے رہا ہے اور اب نر ےندری مودی کے ہاتھوں مےں اسلحے اور بھارتی فوجےوں کی تصاوےر کےساتھ اپنی انتخابی مہم چلانے کے پوسڑز نے اسکی تصد ےق کردی ہے کہ پلوامہ واقعہ اےک بہانہ ہے اصل مےں مودی کا ٹارگٹ انتخابات مےں کامےابی کےلئے اپنی قوم کو گمراہ کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمےر مےں نہتے کشمےرےوں پر جس طر ح رےاستی دہشت گردی کر رہا ہے ےہ انتہائی شر مناک ہے اور اقوام متحدہ سمےت تمام عالمی اداروں کو چاہےے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لےں اور بھارت کی اس رےاستی دہشت گردی کو بندکرواےا جائے پاکستان آج بھی کشمےر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے اور کشمےر ےوں کی تحر ےک آزادی مےں انکے ساتھ ہے ۔

Leave a Reply