جہلم ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن نے کہا ہے کہ پناہ گاہ بنانے کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا،اسلام آباد، لاہور، پشاور اور اب چھوٹے شہروں میں بھی پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جہلم میں شیلٹر ہاؤس ( پناہ گاہ) کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے …
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن کا جہلم میں شیلٹر ہاؤس کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
جہلم ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن نے کہا ہے کہ پناہ گاہ بنانے کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا،اسلام آباد، لاہور، پشاور اور اب چھوٹے شہروں میں بھی پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جہلم میں شیلٹر ہاؤس ( پناہ گاہ) کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہیں بنانے پر کام شروع کیا، پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کی طرف یہ اقدام ہیں جو شروع کیے گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ کو اپنا سمجھنا یہ وہ احساس ہے جو عمران خان نے محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔








