وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو

لاہور۔10 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر کافروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کیلئے اقدامات ہماری ترجیحات میں اولین ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہرممکن سہولتیں دیں گے اورکاروباری سرگرمیاں تیزکرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔صنعتی سیکٹر کے فروغ سے روزگار …

لاہور۔10 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر کافروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کیلئے اقدامات ہماری ترجیحات میں اولین ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہرممکن سہولتیں دیں گے اورکاروباری سرگرمیاں تیزکرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔صنعتی سیکٹر کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلی آفس میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہونے کیلئے صنعتی شعبے کی پائیداربنیادوں پر ترقی ضروری ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی گاڑی کو آگے لے کرجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے صنعتی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا اورانڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے اور نئی صنعتیں لگانے کیلئے فائل بلاوجہ کسی جگہ رکے گی نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply