وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے دلخراش واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اس دہشت گردی کے عفریت کو دہائیوں تک جھیلا ہے، ہمیں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اس دہشت گردی کے عفریت کو دہائیوں تک جھیلا ہے، ہمیں اس سانحہ کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں عبادت میں مشغول نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ کے مترادف ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن، نیوزی لینڈ حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ہم اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت اس سفاکانہ حملہ کے پس پردہ عناصر اور محرکات کو سامنے لائے گی اور اس سانحہ کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ میں زخمی پاکستانیوں کے بہترین علاج اور لاپتہ افراد کے بارے میں جلد پتہ چلانے کےلئے نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

Leave a Reply