ٹوٹنہم ہاٹ پور کے فارورڈ محمد قدوس گھانا کے 2027 افریقاکپ آف نیشنز کوالیفائر میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں
ٹوٹنہم ہاٹ پور کے فارورڈ محمد قدوس فٹنس مسائل کے باعث 2027 افریقاکپ آف نیشنز کوالیفائرز کے لئے گھانا کی ٹیم سے دستبردار
اکرا۔21ستمبر (اے پی پی):ٹوٹنہم ہاٹ پور کے فارورڈ محمد قدوس گھانا کے 2027 افریقاکپ آف نیشنز کوالیفائر میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق 7 ماہ کی طویل انجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد قدوس کو ہیڈ کوچ کارلوس کیروش نے 24 رکنی سکواڈ میں شامل کیا تھا، تاہم انہوں نے ٹوٹنہم ہاٹ پور میں مکمل فٹنس اور فارم کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے فی الحال بین الاقوامی میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ کپ اور پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کے خلاف میچ میں واپسی کے بعد سامنے آیا ہے۔ گھانا فٹبال ایسوسی ایشن اور کوچ کیروش جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کریں گے۔ گھانا کو 24 ستمبر کو آئیوری کوسٹ اور پانچ دن بعد گیمبیا کے خلاف میچز کھیلنے ہیں، جبکہ 4 اکتوبر کو مراکش کے خلاف دوستانہ میچ بھی شیڈول ہے۔








