اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو اس کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھا جائے گا۔
ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو اس کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے، مائیک والٹز

مزید خبریں
نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو اس کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ بی بی سی کے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں نیویارک میں ’المونیٹر‘ کی میزبانی میں ہونے والی ایک تقریب سےامریکی سفیر کی گفتگو کا ایک مختصر وڈیو کلپ بھی شامل تھا۔ وڈیو میں امریکی سفیر نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 47 سال سے جاری تنازع کا تسلسل قرار دیا۔انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اس مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی آڑ میں دنیا بالخصوص آبنائے ہرمز کو یرغمال نہیں بنا سکے گا ۔ واضح رہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تردید کرتا رہا ہے۔ ایران نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں امریکا کو اس معاہدے سے الگ کر کے خود ہی اس معاہدے کو عملی طور پر ختم کر دیا تھا۔








