مانسہرہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

مانسہرہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے ستمبر 2026 کی ایس این آئی ڈی مہم کے پہلے روز کے اے ٹی ایچ سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا اور یونین کونسل سٹی-3 کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی

مانسہرہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے ستمبر 2026 کی ایس این آئی ڈی مہم کے پہلے روز کے اے ٹی ایچ سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا اور یونین کونسل سٹی-3 کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل، مہم کے انتظامات اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہر اہل بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو موثر انداز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ ایس پی بالاکوٹ صابر خان نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنا اور مہم کو محفوظ ماحول میں کامیاب بنانا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔