اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم انتہائی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے اور اس کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔بیجنگ میں ہفتے کو مقامی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ پاکستان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا شدت سے منتظر ہے،انتہائی اہمیت …
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا بیجنگ میں میڈیا کوانٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم انتہائی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے اور اس کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔بیجنگ میں ہفتے کو مقامی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ پاکستان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا شدت سے منتظر ہے،انتہائی اہمیت کے حامل اس پلیٹ فارم کے دنیا بھر میں مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جو نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے تمام ملکوں کے درمیان اقتصادی و سماجی تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک پر اتفاق رائے ہوگیا تھا اور انتہائی مختصر وقت میں اس فورم کے تحت سی پیک سب سے بڑا اور انتہائی کامیاب منصوبہ بن چکا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں سخت توانائی بحران کا سامنا تھا لیکن اس منصوبے کی بدولت پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملی ،اس کے علاوہ2017-18 ء میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 5.8فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے گزشتہ چار دہائیوں میں اقتصادی و سماجی کامیابیوں کیلئے چینی عوام کے عزم کو سراہا اور اصلاحات میں ان کا بھر پور ساتھ دیا۔دونوں ملک سی پیک کی ترقی اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے موافق مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔








