خام کاٹن کا درآمدی حجم فروری کے دوران 142.4 ملین ڈالر رہا، ادارہ برائے شماریات

96
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے 8 ویں ماہ میں ملک میں خام کاٹن کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2019 ءمیں پاکستان نے خام کاٹن کی درآمدات پر142.4 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 706.13 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ پاکستان نے خام کاٹن کی درآمدات پر17.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔