وزیر اعظم عمران خان کے واضح لیڈرشپ رول کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک بن گیا ہے’ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف

103
APP09-18 ISLAMABAD: March 18 - Chairman Board Of Investment, Haroon Sharif in a meeting with Director General Central West Asia Development (CWRD), Asian Development Bank, Mr. Werner E. Liepach at BOI. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے واضح لیڈرشپ رول کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ویسٹ ایشیاء ڈویلپمنٹ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک لیپج وارنر کے ساتھ بورڈ آف انویسٹمنٹ آفس میں ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ہارون شریف نے کہا کہ اس وقت کئی ہمسایہ ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے طویل المیعاد بڑے بڑے پراجیکٹس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے پاکستان پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ہارون شریف نے کہا کہ اس وقت ہوٹلنگ انڈسٹری کی 5 بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔