33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکمانستان کی پارلیمان کی چیئرپرسن اکاجا نور...

وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکمانستان کی پارلیمان کی چیئرپرسن اکاجا نور بردییف کی زیر قیادت وفد سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن (تاپی) پورے خطہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبہ کی جلد تکمیل سے توانائی کی سیکورٹی اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ترکمانستان کی مجلس کی چیئرپرسن اکاجا نور بردییف کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ یہ منصوبہ علاقہ کو اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے آپس میں ملانے مدد گار ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی وفود کے وقتاً فوقتاً دوروں سے دونوں برادر ممالک میں جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن دوطرفہ تعلقات کا دائرہ اور بالخصوص اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ارکان پارلیمنٹ پارلیمانی کمیٹیوں اور پارلیمانی دوستی گروپوں کے درمیان مزید رابطے چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کی آزادی کی 25 ویں سالگرہ پر ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدوف اور ترکمانستان کے عوام کو دلی مبارکباد دی اور ترکمانستان کے صدر کی طرف سے نیک خواہشات کے جواب میں اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں