پا ک بحریہ کا یوم پاکستان کے دن کا 21توپوں کی سلامی سے آغاز

84

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پا ک بحریہ نے یوم پاکستان کے دن کا آغاز 21توپوںکی سلامی سے کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کی تمام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاک بحریہ کی یونٹوں اور تعلیمی اداروں میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔