بیجنگ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) چین کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے سنگ بنیاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے دنیا کی ترقی میں بھی یہ اپنا کردار ادا کرے گا ۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پیر …
گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد ، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت قابل تعریف ہے، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) چین کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے سنگ بنیاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے دنیا کی ترقی میں بھی یہ اپنا کردار ادا کرے گا ۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پیر کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ”اے پی پی” کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت قابل تعریف ہے اور ہمیں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے امکانات پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایئرپورٹ کی تعمیر سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ خطہ اور دنیا کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، یہ منصوبے باہمی تعاون اور مفاد میں ہیں، گوادر میں نیا بین الاقوامی ایئرپورٹ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی صرف ایک مثال ہے۔








