وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی کابینہ اجلاس میں شرکت وزیراعظم کی خواہش پر ہوتی ہے ،اکابرین کو وزیراعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی کابینہ اجلاس میں شرکت وزیراعظم کی خواہش پر ہوتی ہے ،اکابرین کو وزیراعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جہانگیر ترین کی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے،اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ورکرز کے دلوں سے نہیں۔

Leave a Reply