ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا فورم آف فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں بورڈ ممبر منتخب

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو فورم آف فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں بورڈ ممبر منتخب کیا گیا۔ فورم آف فیڈریشن میں پاکستان کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ صدر فیڈریشن فورم جارج میل براڈٹ نے کہا کہ سینیٹر مانڈوی والا کی مسلسل کوششوں کے باعث پاکستان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔ جارج میل براڈٹ نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو فورم آف فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں بورڈ ممبر منتخب کیا گیا۔ فورم آف فیڈریشن میں پاکستان کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ صدر فیڈریشن فورم جارج میل براڈٹ نے کہا کہ سینیٹر مانڈوی والا کی مسلسل کوششوں کے باعث پاکستان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔ جارج میل براڈٹ نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو بورڈ ممبر بننے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا ذمہ دار ملک ہے، پاکستان بین الاقوامی برادری کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply