وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کے آغاز پر گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پیر کو پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ پورے ملک میں …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پیر کو پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ پورے ملک میں سبز انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنیوں سمیت ملک کے تمام اداروں کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی ساجد محمود قاضی نے کارپوریشن کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایم ڈی ساجد محمود قاضی نے کہا کہ اب تک 29 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایک انتہائی اہم ادارہ ہے اور اس پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے نئے بورڈ کی تشکیل میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پنک راک سالٹ نامی نمک صرف پاکستان میں دستیاب ہے اس حوالہ سے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ کے نئے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ وہ ادارے کو مزید فعال بنانے اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply