وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کوہاٹ پاسپورٹ آفس کا دورہ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پیر کو کوہاٹ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ نے اپنے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہونے سے قبل دفتر سے چلے جانے والے ملازمین کو بھی معطل کرتے ہوئے ریجنل آفس …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پیر کو کوہاٹ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ نے اپنے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہونے سے قبل دفتر سے چلے جانے والے ملازمین کو بھی معطل کرتے ہوئے ریجنل آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی عوام کی خدمت کے کام میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نئے پاکستان میں کوئی بھی سرکاری ملازم عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اوقات کار کے دوران فرائض کی محنت اور لگن سے انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

Leave a Reply