27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ دو روز کے دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، سندھ، اور مشرقی...

آئندہ دو روز کے دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، سندھ، اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، سندھ، اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، ، ژوب، سکھر، حیدر آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواکے علاقے دیر میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیا دہ درجہ حرات تربت میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔آئندہ 24 گھنوں کے دوران بالائی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، سندہ کے ساحلی علاقوں، مالاکنڈ، ہزارہ، فاٹا کوئٹہ ، ژوب اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کی ساتھ بارش ،ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14169

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں