سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا فخر اور ملک کا مستقبل ہیں، ہماری حقیقی جدوجہد معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ہے، قومیں سوچ سے بنتی ہیں نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی یونیورسٹی میں تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا فخر اور ملک کا مستقبل ہیں، ہماری حقیقی جدوجہد معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ہے، قومیں سوچ سے بنتی ہیں نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں کا مقصد صرف ڈگری لینا نہیں ملک کو بہتر بنانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے انسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا اللہ کو پسند ہے، ہماری حقیقی جدوجہد معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک میں پائیدار ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوابی یونیورسٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو اعلی تدریسی و دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا معاشرہ کی ذہن کی نشونما کرنے میں اہم کردار ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جو تاریخ میں یاد رکھی جائے۔ انہوں نے صوابی یونیورسٹی کے طلبہ کی مالی مدد کرنے پر ایم ڈی بیت المال کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس اور واپڈا کے تعاون سے صوابی میں بڑی انجیئرنگ یونیورسٹی بنا رہے ہیں، پاکستان میں جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل ٹاﺅن قائم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply