وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چھوٹے کسانوں کی بہتری اور زراعت کا حصہ قومی معیشت میں بڑھانے کےلئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ موکوز کر رہی ہے، اس سلسلہ میں چین کے ساتھ سی پیک فریم ورک کے تحت زرعی شعبہ میں تعاون کو …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چھوٹے کسانوں کی بہتری اور زراعت کا حصہ قومی معیشت میں بڑھانے کےلئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ موکوز کر رہی ہے، اس سلسلہ میں چین کے ساتھ سی پیک فریم ورک کے تحت زرعی شعبہ میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک احسان داﺅد بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ زرعی شعبہ کی بہتری اور پیداوار میں اضافہ کےلئے زراعت کے مختلف شعبوں میں چین کی بڑی زرعی کمپینیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کےلئے کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان خاص طور پر لائیو سٹاک، ماہی گیری، سٹرس، آلو اور چاول کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے بہت گنجائش موجود ہے۔ خسرو بختیار نے بتایا کہ سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کر دی گئی ہے جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ بڑی کمپنیوں کی نمائندگی ہو گی جس کا مقصد سی پیک فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ مستقبل میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کےلئے نئے شعبوں کی شناخت ہے۔ ملاقات کے دوران یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ چین کے دورہ کے دوران منہ کھر کی بیماری میں تعاون کےلئے مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ متوقع ہے۔

Leave a Reply