آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22600کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد23100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد42000کیوسک اور اخراج34800کیوسک، …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22600کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد23100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد42000کیوسک اور اخراج34800کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد31800کیوسک اور اخراج 22300کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1396.21 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1111.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.582 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Leave a Reply