اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بی آر …
وزیر دفاع پرویز خٹک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بی آر ٹی منصوبے میں صوبائی حکومت کا کردار صرف اس منصوبے کی نگرانی کا تھا۔ سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت صرف چھ ماہ تھی تاہم اس منصوبے میں مختلف عوامل کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی علاقے کے لوگوں کے لئے میگا ویلفیئر منصوبہ ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔








