وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل کا ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کیریئر فیئر کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، نوجوانوں کو بامقصد تعلیم و تربیت فراہم کرکے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جمعرات کو انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کیریئر فیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، نوجوانوں کو بامقصد تعلیم و تربیت فراہم کرکے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جمعرات کو انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کیریئر فیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر اور مختلف اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ رواں سال ایئر یونیورسٹی کیریئر فیئر میں 70 سے زائد ملکی اورعالمی اداروں نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی زرتاج گل نے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں شہریار آفریدی، عثمان ڈار، مراد سعید اور مجھ سمیت کئی نوجوانوں کو لیا اور تحریک انصاف سے ایک بڑی تعداد میں رکن اسمبلی آج موجودہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ایئر یونیورسٹی کی کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر یونیورسٹی کا شمارملک کے نمایاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ روشن مستقبل یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کیریئر فیئر میں شریک اداروں کے ریکروٹمنٹ اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر الیکٹریکل انجینئرنگ، میکینکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، میکاٹرونکس، بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوشل سائنسزکے شعبوں میں زیرتعلیم طلباءو طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ علاوہ ازیں، مختلف اداروں کے نمائندوں نے ملازمت کے خواہاں اسٹوڈنٹس کو موجودہ جاب مارکیٹ کے جدید رحجانات سے بھی روشناس کرایا۔

Leave a Reply