اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کیساتھ سیاسی،تجارتی،سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت ہے جہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو اوٹاوا میں …
پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی کینیڈین پارلیمنٹ کے دارالعوام میں کینیڈا پاکستان فرینڈشپ گروپ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کیساتھ سیاسی،تجارتی،سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت ہے جہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو اوٹاوا میں کینیڈین پارلیمنٹ کے دارالعوام میں کینیڈا پاکستان فرینڈشپ گروپ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ہائی کمشنر نے گروپ کو ٹریول ایڈوزئزری اور پاکستانی طلباءو تاجروں کو بڑے پیمانے پر ویزے دینے سے انکار سمیت متعدد معاملات کے حوالے سے بریف کیا۔اس کے علاوہ ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور اہم سیکٹرز میں موجودہ حکومت کی ترجیحی شعبوں سے متعلق بھی بریف کیا۔انہوں نے آٹو موبائل،توانائی،ٹیلی کام،مینوفیکچرنگ اور ٹورازم انڈسٹری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی دوستانہ پالیسیوں کو بھی اجاگر کیا،جس سے کینیڈین سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات اور تاجروں کے وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔گروپ کے نائب سربراہ روب اولیپینٹ نے ہائی کمشنر کو دونوں ملکوں کی پارلیمنٹیرینز کے درمیان دوستی کو فروغ دینے سے متعلق کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ کینیڈا پاکستان کی اقتصادی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور نئے ٹریڈ کمشنر کی تعیناتی سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔








