ٹوکیو ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 1.6 ین (0.9 فیصد ) اضافے کے ساتھ 184.7 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 149 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج تعطیل کے باعث بند رہا۔