33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی...

بھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان کشمیریوں پر ہونے والی بربریت برداشت نہیں کریگا، وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان کشمیریوں پر ہونے والی بربریت برداشت نہیں کریگا، پارٹی کے اندر جمہوریت سے تنقید کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی بربریت برداشت نہیں کریگا جس طرح آج مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے رد عمل دیا ہے اس سے بھی سخت رد عمل دیں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے کانفرنس چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ ان کا چھوٹا پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا جب تک حل نہیں نکلتا اور کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14246

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں