امریکا میں خام تیل کے نرخ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر

83

نیویارک ۔ 9 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے پیداوارمیں کمی اور لیبیا میں جنگی صورتحالی کے باعث سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 76 سینٹ (1.1 فیصد) بڑھ کر 71.10 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.32 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 64.40 ڈالر فی بیرل طے پائے۔