اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8ماہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات میں 11.26کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے دواران 2ہزار 525ملین روپے مالیت کی متفرق الیکٹریکل مشینری برآمد گئی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8ماہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات 2 ہزار 876 ملین روپے مالیت تک بڑھ گئی ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات میں 291ملین روپے یعنی 11.26کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔