الیکٹریکل مشینری کے علاوہ متفرق اشیاءکی برآمدات میں 8ماہ کے دوران 33.98 فیصد اضافہ

95

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران الیکٹریکل مشینری کے علاوہ متفرق اشیاءکی ملکی برآمدات میں 33.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے دواران 77ہزار 23 ملین روپے مالیت کی متفرق اشیاءبرآمد گئے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق اشیاءکی ملکی برآمدات ایک لاکھ 3 ہزار 195ملین روپے مالیت تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تمام متفرق آئٹمز کی ملکی برآمدات میں 26ہزار 172ملین روپے یعنی33.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔