ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی خیبر پختونخوا کے اقلیتی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مذہبی، ثقافتی اور معاشی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان مختلف تہذیبوں کا مسکن ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والے اس میں امن و سکون سے رہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے اقلیتی نوجوانوں کے ایک وفد …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مذہبی، ثقافتی اور معاشی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان مختلف تہذیبوں کا مسکن ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والے اس میں امن و سکون سے رہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے اقلیتی نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کے روز ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی وزیر زادہ کی سربراہی میں ڈپٹی سپیکر سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ وفد میں مسیح، ہندو، سکھ، قلاش اور دیگر برادریوں کے نوجوان شامل تھے۔ ڈپٹی سپیکر نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کی خدمات کو سر اہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بنانے میں اقلیتوں نے ایک اہم کردار ادا کیا اور اس وقت بھی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں اور یہ ہمارا گھر اور ہماری پہچان ہے ہم سب نے ایک قوم بن کر اس کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے معاشرے سے غربت ناخواندگی اور اقتصادی محرومیوں جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران قوم نے جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر ہ کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے ناکہ بھارت کی طرح جنگی جنون کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی محرومیاں جہالت ،بھوک و افلاس اور غربت ہمارے حقیقی مسائل ہیں جن پر ہر قیمت پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سر کار الیکشن جیتنے کے لیے خطے کو جنگ کی ہولناکیوں میں جھونکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا عوام کی توجہ کو اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انتہائی ذمہ داری اور بردباری کا مظاہرہ کر کے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں اقلیتوں کے کردار کو سر اہا۔ شرکاءکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا 50 فیصد ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاسی میدان میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن قوانین میں ہر جماعت کو خواتین کو 5فیصد ٹکٹ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق نے شرکاءکو قومی اسمبلی اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اورکام کے طریقہ کار اور آئین میں اقلیتوں سے متعلق دفعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی وزیر زادہ نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ اور تمام سیاسی وسماجی شعبوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سر اہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply