اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ، ثقافت، تاریخ ورثے کے امین ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کو امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے …
سپیکر قومی اسمبلی سے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ، ثقافت، تاریخ ورثے کے امین ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کو امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے اور سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مدد کی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی صرف حکومتوں تک محدود نہں بلکہ یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلو ں میں رچی بسی ہوئی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ مسلم امہ کو بے شمار مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔ مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور قریبی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ سپیکر نے کہاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جبکہ اسلام میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے اور اسے مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو دہشت گردی اور دیگر درپیش مسائل کاسبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے۔ اسوہ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چلینجز کے حل کے لئے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درد اور منزل ایک ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔








