متحدہ عرب امارات کے شہرالعین میں مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد سمیت 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے‘ وزارت خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہرالعین میں مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد سمیت 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، آتش زدگی سے 50 سالہ پاکستانی شہری محمد رضا معمولی زخمی ہوگئے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مرنے والوں میں محمد فاروق، عمرفاروق، خرم فاروق، خیال افضل، عیدنوازخان اورعلی حیدرشامل ہیں۔ابتدائی معلومات …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہرالعین میں مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد سمیت 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، آتش زدگی سے 50 سالہ پاکستانی شہری محمد رضا معمولی زخمی ہوگئے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مرنے والوں میں محمد فاروق، عمرفاروق، خرم فاروق، خیال افضل، عیدنوازخان اورعلی حیدرشامل ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایک چھوٹے کمرے میں لگی جس میں کئی باآسانی جلنے والی اشیاءاورسامان سٹورتھا جن میں جنریٹر، گیس پائپ ، ائیرکنڈیشنڈ اور لکڑی شامل ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق آتش زدگی میں بچ جانیوالے افراد اورجاں بحق افراد کے رشتہ داروں سے ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ کا مستقل رابطہ ہے۔ڈیتھ سرٹیفیکیٹس اورہنگامی سفری دستاویزات کے اجراءاورمرنے والوں کے رشتہ داروں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکام نے جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا۔ترجمان نے بتایاکہ جاں بحق افراد کی میتوں کوجلد پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی مشن کے ارکان کا پی آئی اے کے ساتھ بھی قریبی رابطہ ہے۔

Leave a Reply