وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کے نظام کو موثر اور عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں وکلا کا کلیدی کردار ہے، مضبوط بار ایسوسی ایشنز نہ صرف مضبوط عدلیہ بلکہ ملک میں جمہوری اداروں اور بہتر اسلوب حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کے نظام کو موثر اور عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں وکلا کا کلیدی کردار ہے، مضبوط بار ایسوسی ایشنز نہ صرف مضبوط عدلیہ بلکہ ملک میں جمہوری اداروں اور بہتر اسلوب حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی کررہے تھے۔ تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو ممبران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بار کی جانب سے وزیر اعظم کے وژن اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیر اعظم نے جو قائدانہ کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔ صدر بار ایسوسی ایشن نے وکلا برادری کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وکلاءکے وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کا عمل قابلیت اور شفافیت پر مبنی بنایا جائے تاکہ تجربہ کار اور اہل وکلا کو ان اہم مناصب پر اپنی خدمات انجام دینے کے مناسب مواقع میسر آئیں۔ وزیراعظم نے بار کی درخواست پر بار ممبران خصوصاً عمر رسیدہ وکلا کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لئے حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply