وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ۔15 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی نے کہاہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہرحد تک جائینگے‘ بلوچستان کی محرومیوں کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ،فوجی عدالتوں سے بہت سارے لوگوں کو سزائے ملی ہیں اوربلاتفریق ملک بھر میں عوام دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیاہے،ہزارہ برادری ہماری نیت پر شک نہ کرے کیونکہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ …

کوئٹہ۔15 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی نے کہاہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہرحد تک جائینگے‘ بلوچستان کی محرومیوں کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ،فوجی عدالتوں سے بہت سارے لوگوں کو سزائے ملی ہیں اوربلاتفریق ملک بھر میں عوام دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیاہے،ہزارہ برادری ہماری نیت پر شک نہ کرے کیونکہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ دار افراد چاہے جتنے طاقتوار ہوانہیں قانون کی گرفت میں لاکر سزاد لائینگے ، دشمن قوتوں کوپیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے تمام سازشیں ناکام بنائینگے‘ پاکستانی قوم یاد رکھے کہ آزمائشیں اللہ تعالیٰ کے محبوب لوگوں پر آتی ہیں ، حکومت ہرمشکل گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہزارگنجی واقعہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ‘ دشمنان پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں لایاجائے اس لیے ہم نے کسی کے اشاروں پر نہیں چلنا ہے ،ہزارہ برادری ہماری عزت پہچان اوربنیاد ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پیرکو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیزپاکستانیز سیدذوالفقار عباس بخاری اورصوبائی وزراءکے ہمراہ کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارگنجی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کی ورثاءسے اظہارہمدرد ی کیلئے کوئٹہ آیا ہوں‘ ہزارہ برادری ہماری عزت پہچان اور بنیاد ہیں ‘ پشتون ،بلوچ اورسول عام فورسز جس کے جوان ہزار گنجی میں شہید ہوئے ہیں ہم ان سب کے غم میں نہ صرف برابر کے شریک ہیں بلکہ ہرمشکل آزمائش وخوشی میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوںنے کہاکہ دشمنان پاکستان یہ چاہتے ہےں کہ کسی طریقے سے وطن عزیز کو بلیک لسٹ میں لایاجائے ، دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اورشہریوں نے لازوال قرنیاں دی ہیں‘ میرے گھرسے تین جنازے نکلے ہیں‘ فلسفہ حسین ؓ ہے کہ ظالم کے خلاف کھڑے ہوکرمظلوم کاساتھ دینا ہے‘ شہادت ہرمسلمانوں کی خون میں رچی بسی ہے ۔شہر یارآفریدی نے کہاکہ غیروں کے ایجنڈے پر زبان‘ قومیت ،مسلک اورعلاقائی بنیادوں پر عوام میںتفریق پیداکی گئی ہے مگرہم اللہ تعالیٰ کی تائیدو نصرت سے یکجہتی اوراتحاد واتفاق سے پاکستان کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت‘ سیکورٹی فورسز اور تما م اسٹک ہولڈر ہزارہ عوام کوتحفظ فراہم کریگی‘ بلاتفریق ملک بھر میں عوام دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیاہے ہمارا کام نیک نیتی سے آگے بڑھنا ہے اس لیے ہماری نیت پر شک نہ کریں‘ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم کرنی ہیں‘ ہم غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اورزبانی اعلانات نہیں کرینگے کیونکہ کوئٹہ میں بحالی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈز ایک پیج پر ہیں، وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے پیغام ہے کہ آزمائشیں اقوام پر آتی رہتی ہیں اور خاصا فلسفہ حسینؓ آل محمد ﷺ ہیں کہ ہم نے سرجھاکنے اورگھبرانے کی بجائے ان کامقابلہ کرناہے اورپوری قوم مقابلہ کررہی ہے اسی لیے آپ لوگ ہماری نیت پر کبھی شک کااظہارنہ کرے، حکومت ہرمشکل کھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ ہزارگنجی واقعہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے، دشمنان پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں لایاجائے افواج پاکستان اورعوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور شہداءکی بے مثل قربانیوں کی بدولت بلوچستان وپاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

Leave a Reply