اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے سلسلہ میںپوری دنیا کے لئے کھلا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا پالیسی کو بہتر بنایا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ سے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو برطانوی کابینہ کے وزیر اور کنزرویٹو …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی برطانوی کابینہ کے سفیر اور کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے سلسلہ میںپوری دنیا کے لئے کھلا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا پالیسی کو بہتر بنایا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ سے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو برطانوی کابینہ کے وزیر اور کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور پرانے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شعبوں میں ان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی اور پہاڑی سیاحت اور مختلف طرح کی ثقافت سے مالا مال ہے، ہم دنیا بھر سے فلم سازوں اور سیاحوں کا خیرمقدم کریں گے کہ وہ پاکستان آئیں اور ملک اور بالخصوص شمالی علاقہ جات کی مسحور کن خوبصورتی کے مناظر کا نظارہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلموں کے ذریعے ثقافت کے فروغ کو اولین ترجیح دیتی ہے کیونکہ فلمیں کسی بھی معاشرہ کی اقدار کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی بحالی اور تفریحی صنعت کی بحالی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کسی وقت میں دنیا میں فلمیں تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک تھا۔ نشریاتی میڈیا کے مقابلہ میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے متعلق برطانوی کابینہ کے وزیر کے سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل ونگز کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے اور سرکاری خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کیلئے ڈیجیٹل سروس کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کی روک تھام کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برینڈن لیوس نے کہا کہ برطانوی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔ اس موقع پر بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو ضمیر چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔








