اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 18 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 12 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے …
ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر 3 ارب 18 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 18 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 12 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ماڈرن کسمٹر کلیکٹریٹ کی تعیر کےلئے3 کروڑ، ڈی آئی خان میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کےلئے ایک کروڑ20 لاکھ، ڈویلپمنٹ آف انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کےلئے 20 کروڑ 30 لاکھ، ان لینڈ ریونیو آفسز آف پاکستان کے قیام کےلئے 14 کروڑ، جنگ زون میں آفس کی تعمیر کے لئے 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








