- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) برطانیہ کی رائل نیوی نے کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ پاک بحریہ کے سپر د کردی ۔ تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی جسمیں پاکستان نیوی کے کموڈور بلال عبدالناصرنے رائل نیوی کے کموڈور گے رابنسن سے کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ سنبھالی۔ یہ نواں موقع ہے کہ کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ کے لئے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14385
- Advertisement -