لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ 2019 کا فائنل دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1ـ1 رہا پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے پی ایم اے ڈریگن نے میچ جیت لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گوجرہ کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر تھے۔ان کے ہمراہ پنجاب …
پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ کا فائنل میچ پی ایم اے ڈریگن نے جیت لا
لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ 2019 کا فائنل دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1ـ1 رہا پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے پی ایم اے ڈریگن نے میچ جیت لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گوجرہ کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر تھے۔ان کے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ ایچ جاوید منج، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید، اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان سینئر،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن طارق عزیز، ٹورنامنٹ آرگنائزر خاور جاوید، ٹیکنیکل آفیشلز میں امین لکی، میاں فارق,محمد پرویز، شاہد ربانی، حماد رشید، ٹیپو سلطان، حبیب الرحمن چھتی تھے۔ ایمپائرنگ کے فرائض محمود علی، منیر احمد، غلام محی الدین، معظم علی، ایم اصغر,محمد اویس، پرویز اختر اور محمد رؤف نے سر انجام دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ 2019 کا فائنل میچ دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آؤٹ کے زریعے پی ایم اے ڈریگن نے بشیر رائیڈرز کو 4 کے مقابلے سے 5 گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ پی ایم اے ڈریگن کی جانب سے 17ویں منٹ میں ابرار بشیر نے گول اسکور کیا جس کو 35ویں منٹ میں بشیر رائیڈرز کے رضوان علی نے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔ میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں۔ بعد ازاں پینلٹی شوٹ کے زریعے پی ایم اے ڈریگن نے بشیر رائیڈرز کو 4ـ5 سے شکست دیکر فائنل اپنی نام کرلیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے لیگ میں شریک ٹیموں میں انعامات جبکہ آفیشلز کو شیلڈز پیش کیں۔









