پاکستان ٹیم عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز 27 اپریل کو ٹور میچ سے کریگی

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز 27 اپریل کو ٹور میچ سے کریگی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹور میچز کے علاوہ ایک ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم پہلا ٹور میچ 27 اپریل کو کھیلے گی، دوسرا ٹور میچ 29 اپریل …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز 27 اپریل کو ٹور میچ سے کریگی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹور میچز کے علاوہ ایک ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم پہلا ٹور میچ 27 اپریل کو کھیلے گی، دوسرا ٹور میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹور میچ یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائےگا، تیسرا ون ڈے میچ 14 مئی کو برسٹول میں کھیلا جائے گا، چوتھا ون ڈے میچ 17 کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں کرے گی

Leave a Reply