ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا بطور وزیر مملکت چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کاچارج سنبھال لیا ان کا عہدہ وزیر مملکت ہوگا۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت ہیلتھ کا دورہ کیا اور وزارت کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کاچارج سنبھال لیا ان کا عہدہ وزیر مملکت ہوگا۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت ہیلتھ کا دورہ کیا اور وزارت کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے گا۔ وزارت میں کارکردگی کیلئے میرٹ اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے۔ وزیر مملکت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے بھر پور کوششیںکی جائیں گی۔

Leave a Reply