اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے سیکیورٹی اہلکار واپس لینےاور ڈیوٹی سے ہٹانےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سیکیورٹی کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی کی فوری بحالی کی ہدایت

مزید خبریں
پشاور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے سیکیورٹی اہلکار واپس لینےاور ڈیوٹی سے ہٹانےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سیکیورٹی کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں اسپیکر کے پرنسپل سیکرٹری میاں محمد سریر کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی کو سیکیورٹی کی فراہمی محض انتظامی اقدام نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پروونشل اسمبلی (پاورز، امیونٹیز اینڈ پریولیجز) ایکٹ 2026 کے سیکشن 12 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت ان کا قانونی حق ہے۔مراسلے کے مطابق قانون کے تحت ہر رکن صوبائی اسمبلی اپنی رکنیت کی مدت کے دوران کیٹیگری بی سیکیورٹی حاصل کرنے کا حقدار ہے۔اسپیکر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی سے یکطرفہ طور پر سیکیورٹی واپس لینا یا سیکیورٹی کی فراہمی ختم کرنا قانون کے تحت حاصل حق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے
جبکہ ایکٹ کے سیکشن 31 اور 32 کے تحت یہ اقدام ارکان اسمبلی کے استحقاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔








