”نوجوانوں کو فعال شہری بنانے“ کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ سوسائٹیز مرکز کے زیرِ اہتمام، وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر یوسف کھشک کی ہدایات اور وژن کے تحت شہری تنظیم کے تعاون سے ”نوجوانوں کو فعال شہری بنانے“ کے عنوان سے ڈاکٹر علی رضا لاشاری کی زیرِ نگرانی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی

خیرپور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ سوسائٹیز مرکز کے زیرِ اہتمام، وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر یوسف کھشک کی ہدایات اور وژن کے تحت شہری تنظیم کے تعاون سے ”نوجوانوں کو فعال شہری بنانے“ کے عنوان سے ڈاکٹر علی رضا لاشاری کی زیرِ نگرانی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ورکشاپ کا مقصد طلبہ میں شہری ذمہ داریوں، جمہوری اقدار، تنقیدی سوچ، شہری حقوق اور معاشرتی و حکومتی معاملات میں مثبت کردار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تربیت معروف ٹرینر راس متانی نے دی، جس میں طلبہ نے گروپ ورک، عملی سرگرمیوں اور مباحثوں میں بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارم رانی، ڈاکٹر سیدۃ سمیہ، ڈاکٹر عرفان احمد اور دیگر اساتذہ نے ورکشاپ کا دورہ کیا اور طلبہ کی سرگرمیوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسام الدین شیخ نے طلبہ کو تربیت کے تجربات دیگر طلبہ تک پہنچانے اور مزید سرگرمیاں منعقد کرنے کی دعوت دی۔پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے کہا کہ طلبہ کو شہری حقوق، جمہوری اقدار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جامعات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ورکشاپ میں ڈاکٹر صاحب اوڈ، ڈاکٹر ہرا رانی، زفر علی شاہ، مس سعدیہ لارک، مس شمیلہ رباب رضوی، اسد عباس، رضوان احمد اور غلام فرید وساڻ سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی.