وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور نے مرکزی دفتر جنگلات کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا
وزیر جنگلات آزاد کشمیر کامرکزی دفتر جنگلات کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور نے مرکزی دفتر جنگلات کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بلڈنگ کے ٹھیکیدار نے وزیر جنگلات کو تعمیراتی کام کی پیشرفت، مواد کی معیار اور منصوبے سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ معائنہ کے دوران ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، ناظم جنگلات میر نصیر احمد، چیف پلاننگ آفیسر جنگلات سید عتیق الرحمان شیرازی، ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی، اور مہتمم جنگلات مرکزی دفتر اویس جاوید سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر جنگلات وقار احمد نور نے زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں پائیداری اور شفایت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو مزید بہتر بنانے اور جاری کام کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر پرنسپل ناظم اعلیٰ جنگلات ڈاکٹر سردار افتخار احمد اور دیگر آفیسران نے وزیر جنگلات کو یقین دہانی کرائی کہ عمارت کی تعمیراتی معیار پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور ہدایت کے مطابق تمام کام بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔








