محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ریجن میں امن و امان کے قیام کے لیے 27 ستمبر سے مخصوص مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کر دی
راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے مخصوص مقامات پر موبائل، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔23ستمبر (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ریجن میں امن و امان کے قیام کے لیے 27 ستمبر سے مخصوص مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک کی جیمنگ جبکہ اٹک میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں بھی موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے اور جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ رکھنے کی درخواست پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔








