گورنر فیصل کریم کنڈی سے پیسکو چیف اور ہیڈ آف گرڈ اسٹیشن کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیسکو چیف اختر حمید خان اور ہیڈ آف گرڈ اسٹیشن حبیب الرحمان خان نے ملاقات کی،صوبہ میں پیسکو اور گرڈ اسٹیشنز سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پشاور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیسکو چیف اختر حمید خان اور ہیڈ آف گرڈ اسٹیشن حبیب الرحمان خان نے ملاقات کی،صوبہ میں پیسکو اور گرڈ اسٹیشنز سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ کے جنوبی اضلاع میں واپڈا کی لائن اور پولز کی تنصیب کے حوالہ سے پیش رفت جبکہ بجلی ٹرانسفارمر، لائن اور دیگر سامان کی چوری اور اس حوالہ سے قانونی پیچیدگیوں سے بھی گورنر کو آگاہ کیاگیا

ملاقات میں بند کورائی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ ٹو کے حوالہ سے بھی ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سرکل ٹریننگ سنٹر کے ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اہلکار عوام سے دوستانہ رویہ رکھیں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پہاڑ پور کے اضلاع کے غریب باسیوں کا احساس رکھا جائے اور اہلکار عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں۔