ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا نصرت فتح علی خان ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کر کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات

فیصل آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کر کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، مریضوں کی دیکھ بھال اور فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ کمشنر صدر، ڈاکٹرز، ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پیڈز وارڈ، فارمیسی، واش رومز، پولیو ویکسینیشن کاؤنٹر اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی صورتحال دیکھی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ویکسینیشن کاؤنٹر پرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلانے کے عمل کاجائزہ اورریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے علاج، ادویات اور طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی سہولت، بہتر نگہداشت اور معیاری علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے پر زور دیا گیا۔دورے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات بھی خصوصی طور پر چیک کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر نصب فائر ایکسٹنگوشرز اور حفاظتی آلات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل اور فعال حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کے مجموعی ماحول کو صاف، محفوظ اور مریضوں کے لئے سازگار بنانے کے لئے انتظامیہ کو روزمرہ امور کی مؤثر نگرانی جاری رکھنے کی تاکید کی۔