میلبورن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز آشٹن ٹرنر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرنر بھارت میں جاری آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے، یہ تیسرا موقع ہے کہ ٹرنر آئی …
آسٹریلیا کے آشٹن ٹرنر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے
میلبورن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز آشٹن ٹرنر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرنر بھارت میں جاری آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے، یہ تیسرا موقع ہے کہ ٹرنر آئی پی ایل میچز میں صفر پر آﺅٹ ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ میں مسلسل دو بار صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے، اسطرح ٹرنر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچویں مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔









