انقرہ۔ 28 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ آرمینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہ تو نسل کشی اور نا ہی عظیم سطح کی آفت کے زمرے میں آتی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ کی تحصیل کزل جا حمام میں منعقدہ 28 ویں مشاورتی و جائزاتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرمینیوں کی جبری نقل مکانی ایک صدی …
آرمینی مسئلہ نسل کشی نہیں بلکہ محض ایک درد ناک واقعہ ہے، صدر اردوان

مزید خبریں
انقرہ۔ 28 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ آرمینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہ تو نسل کشی اور نا ہی عظیم سطح کی آفت کے زمرے میں آتی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ کی تحصیل کزل جا حمام میں منعقدہ 28 ویں مشاورتی و جائزاتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرمینیوں کی جبری نقل مکانی ایک صدی پیشتر کافی کٹھن حالات میں بلقان جنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دردناک واقعہ ہے، جیسا کہ دعوی کیا گیا ہے اگر” ہم آرمینیوں کے خلاف غیر انسانی فعل کے مرتکب ہوتے تو آج یورپ سے لیکر امریکہ تک، شمالی افریقہ سے قفقاز تک کے وسیع جغرافیہ میں مقیم لاکھوں ، کروڑوں آرمینی آباد نہ ہوتے۔








