پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز رواں سال نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایاکہ انگلینڈ نے تحریری طور پر سیریز میں …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز رواں سال نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایاکہ انگلینڈ نے تحریری طور پر سیریز میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ سید سلطان شاہ نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 10 سے 19 نومبر تک یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ ان کے میچز عجمان اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیار کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply