بنگلہ دیش کا سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، تسکین احمد اور فرحاد احمد ٹیم میں طلب

ڈھاکہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر تسکین احمد اور آل راﺅنڈر فرحاد رضا کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، تسکین احمد نے آخری بار اکتوبر 2017ءجبکہ فرحاد نے 2014ءمیں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ …

ڈھاکہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر تسکین احمد اور آل راﺅنڈر فرحاد رضا کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، تسکین احمد نے آخری بار اکتوبر 2017ءجبکہ فرحاد نے 2014ءمیں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ سہ ملکی سیریز 5 مئی سے آئرلینڈ میں شروع ہو گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداللہ، نائب کپتان شکیب الحسن، محمد متھن، صابر رحمان، مصدق حسین، سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوجاوید، نعیم حسن، یاسر علی، تسکین احمد اور فرحاد رضا پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply